ماہِ رمضان المبارک نزول قُرآنِ مجید کا مہینہ ہے ۔تقوی ‘پرہیزگاری ‘غم گساری‘محبت و اُلفت ‘ہمدردی ‘خیر خواہی‘ خدمتِ خلق اور جذبہ اتحاد ‘ اللہ تعالی اور رسولؐ سے بے انتہا لو لگانے کا مہینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد فہیم الدین نے جناب محمد فیروز خان سابق چیرمن ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اسٹائنڈنگ کمیٹی بیدر ضلع پنچایت کی جانب سے مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر میں منعقدہ دعوتِ افطار و جلسہ فضائل رمضان المبارک کو مُخاطب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ اس مقد س ماہ میں عبادات کے
درجات بلند کردئیے جاتے ہیں ‘رحمت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور رزق میں کشادگی کردی جاتی ہے ۔انھوں نے رمضان کے بعد بھی اپنے سجدوں سے مساجد کو آباد رکھنے کی تمام حاضرین کو تلقین فرمائی۔دعوتِ افطار و ضیافت میں ضلع کے مُختلف تعلقہ جات کے ممتاز معززین ‘دینی ‘ملی ‘سماجی ‘اور مُختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ وکلاء ‘صحافی‘ انجینئرس‘کنٹراکٹرس‘تاجرین‘دوست احباب و رشتہ داروں کے علاوہ بلا لحاظ مذہب و ملت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔محمد افسر خان‘ محمد مکرم خان اور محمد فیروز خان فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔***